6 مارچ 2011 - 20:30

آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی نے کہا ہے کہلاپتہ افراد جہاد کے لئے افغانستان گئے وہاں مارے گئے یا گرفتار ہوگئے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی نے کہا ہے کہلاپتہ افراد جہاد کے لئے افغانستان گئے وہاں مارے گئے یا گرفتار ہوگئے۔ راشد قریشی نے کہا ہے کہ لال مسجد اورجامعہ حفصہ میں کوئی شہادتیں نہیں ہوئیں یہ افواہیں پرویز مشرف کو بدنام کرنے کے لئے پھیلائی گئی ہیں۔ لاہور میں پرویز مشرف فاؤنڈیشن کے قیام کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے راشد قریشی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بارے میں جس تواتر سے جھوٹ بولا گیا ہے وہ افسانوی لگتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف فاؤنڈیشن غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہے جس کامقصد سیلاب زدگان اورقدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی امداد کرنا ہے۔ تنظیم کی سربراہ بیگم صہبا مشرف ہونگی ۔ راشد قریشی نے یہ بھی کہا کہ لاپتہ افراد وہ تھے جو جہاد کیلئے افغانستان گئے، وہاں مارے گئے یاگرفتارہوگئے.

۔۔۔۔۔۔

/110